سندھ حکومت بھی وزیراعظم کے ویژن پر عمل پیرا،قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

سندھ حکومت بھی وزیراعظم کے ویژن پر عمل پیرا،قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن ...
سندھ حکومت بھی وزیراعظم کے ویژن پر عمل پیرا،قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت کے احکامات پر ملیر  میں گرینڈ آپریشن کے دوران 70 فارم ہاؤسز مسمار کرکے  548 ایکڑ زمین واگزارکروالی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق  متعدد فارمز بااثر افراد کی ملکیت تھے، آپریشن میں انتظامیہ کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران گرائے جانے والے فارم ہاؤسز کے مالکان اور ملازمین کی بڑی تعداد آپریشن کی راہ میں رکاوٹ بن گئی، انسداد تجاوزات کے عملے اور پولیس کو پتھراؤ کی وجہ سے پسپا ہونا پڑا۔

انتظایہ کا موقف ہے کہ جن تعمیرات کے خلاف کارروائی کی گئی وہ زرعی، پولٹری، ڈیری اور دیگر مخصوص مقاصد کے لیے 30 سال کی لیز پر دی گئی تھیں جو 2015 میں ختم ہوچکی ہے یا  منسوخ کی جاچکی ہے، بعض تعمیرات سرکاری اور قبضے کی زمین پر بنائی گئی تھیں، مجموعی طور پر اربوں روپے کی 548 ایکڑ اراضی وا گزار کرائی گئی ہے۔

مزید :

قومی -