گھر کے باہر کھیلتی بچیوں کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

گھر کے باہر کھیلتی بچیوں کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
گھر کے باہر کھیلتی بچیوں کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے گھر کے باہر کھیلتی ہوئی بچیوں کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

لاہور پریس کلب کے سابق سیکرٹری جنرل سینئر صحافی عبدالمجید ساجد نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر کے باہر کھیل رہی بچیوں کو کس طرح ایک موٹر سائیکل سوار ملزم آکر ہراساں کر رہا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیا اور ویڈیو کی مدد سے شناخت کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -