شرجیل خان قومی ٹیم میں دوبارہ واپسی کے لیے پر عزم

شرجیل خان قومی ٹیم میں دوبارہ واپسی کے لیے پر عزم
شرجیل خان قومی ٹیم میں دوبارہ واپسی کے لیے پر عزم

  

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شرجیل خان نے اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کا عزم ظاہر کردیا ۔

نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹین کرکٹ آسان فارمیٹ نہیں، مختصر اور تیز فارمیٹ ہونے کی وجہ سے سوچنے کا وقت کم ملتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آرام کا وقت بھی قدرے کم میسر آتا ہے۔ شرجیل خان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی طرح ٹی ٹین ورلڈ کپ بھی ہونا چاہئے کیونکہ یہ فارمیٹ مختصر ہے لیکن آسان نہیں اگر ٹی ٹین ورلڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے تو کراوڈ اور کھلاڑی دونوں بہت لطف اندوز ہوں گے۔شرجیل خان نے کہا کہ میں اپنی فٹنس بہتر کر رہا ہوں اور میری کوشش ہے کہ اچھا پرفارم کروں اور اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر پاکستان ٹیم میں جگہ بناوں۔

مزید :

کھیل -