طلوع آفتاب کے بعد لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش دوبارہ شروع کی جائے گی، زلفی بخاری

طلوع آفتاب کے بعد لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش دوبارہ شروع کی جائے گی، زلفی ...
طلوع آفتاب کے بعد لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش دوبارہ شروع کی جائے گی، زلفی بخاری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ لاپتہ کوہ پیماؤں کی طلوع آفتاب پر دوبارہ تلاش شروع کی جائے گی۔

اپنے ایک ٹویٹ میں زلفی بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ذاتی حیثیت میں لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کا معاملہ دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلوع آفتاب پر لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش دوبارہ شروع کی جائے گی، قوم سے ان کی بحفاظت واپسی کیلئے دعاؤں کی اپیل ہے۔

خیال رہے کہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اپنی ٹیم کے ساتھ لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ان کے ساتھ 35 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود کوئی رابطہ نہیں ہوپایا، پاک آرمی کی جانب سے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے انہیں ریسکیو کرنے کا آپریشن شروع کیا گیا تھا تاہم مشکلات کے باعث آپریشن ملتوی کرنا پڑا۔

مزید :

قومی -