چور دروازے سے قانون سازی نہیں کرنے دینگے، مولانا  اسعد محمود  نے طبل جنگ بجا دیا 

 چور دروازے سے قانون سازی نہیں کرنے دینگے، مولانا  اسعد محمود  نے طبل جنگ ...
 چور دروازے سے قانون سازی نہیں کرنے دینگے، مولانا  اسعد محمود  نے طبل جنگ بجا دیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام(جے یو آئی) ف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ ناجائز حکومت کو طول دینے کے لیے غلط ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں، جبر کے ذریعے کی جانے والی قانون سازی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، چور دروازے سے قانون سازی نہیں کرنے دینگے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ  کرپٹ حکومت کے خاتمے کے لیے اپوزیشن کی جماعتیں متحد ہیں، نااہل اور نالائق حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ،لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان اور مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والے خود عالمی چور ڈکلیئر ہوچکے ہیں،ان  چور، نااہل اور نالائق حکمرانوں کو نکالنے کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کی تحریک کامیابی کی طرف گامزن ہے ، پاکستانی عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہے اور عوامی طاقت سے عوام دشمن حکمرانوں کو نکال باہر پھینکیں گے۔

ے یو آئی ف کے رہنماء کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں جبر اور چور دروازے سے کی جانے والی قانون سازی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں اور ایسی کوئی قانون سازی کرنے نہیں دیں گے، سپیکر قومی اسمبلی کے رویے کے خلاف ہمارا احتجاج جاری ہے،نااہل اورناجائز حکومت سے قوم کو آزادی دلائیں گے۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -