امریکہ نےحوثی باغیوں کو عالمی دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے نکالنے کا عندیہ دے دیا

امریکہ نےحوثی باغیوں کو عالمی دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے نکالنے کا عندیہ دے ...
امریکہ نےحوثی باغیوں کو عالمی دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے نکالنے کا عندیہ دے دیا

  

واشنگنٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ نے یمن  میں قحط  کے پیش نظر حوثی باغیوں کی تحریک کے دہشت گرد تنظیم کا درجہ ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس اقدام کی تصدیق کر دی ہے، جس سے سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔اس فیصلے سے دو دن قبل صدر جو بائیڈن نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی مہم کے لیے فوجی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی حکام نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ انسانی بحران کی وجہ سے لیا ہے ،اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے  حوثی باغیوں کو آخری لمحات میں  دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔اقوام متحدہ نے یمن کو دنیا کا سب سے بڑا انسانی المیہ قرار دیا ہے جہاں 80فیصد افراد ضرورت مند ہیں۔سعودی عرب اور اسکے اتحادی الزام عائد کرتے ہیں کہ حوثی باغیوں کو ایران کی مدد حاصل ہے جبکہ ایران ان الزامات کی مستقل تردید کرتا رہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -