عمران خان پاکستان کے عوام کے لیے نجات دہندہ ہیں: وزیر مملکت علی محمد خان

عمران خان پاکستان کے عوام کے لیے نجات دہندہ ہیں: وزیر مملکت علی محمد خان
عمران خان پاکستان کے عوام کے لیے نجات دہندہ ہیں: وزیر مملکت علی محمد خان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت علی محمد خان  نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے عوام کیلئے نجات دہندہ ہیں، قدر کرو ایسا لیڈر آپ کو نہیں ملے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ عوام کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں،عوام صبر کا مظاہرہ کریں،وزیراعظم کو مہنگائی کا احساس ہے جس کے لیے مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمہ کے لیے حکومت دن رات کوشش کر رہی ہے،  حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے میں سنجیدہ ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن بولیاں لگاکر خریداری کررہی ہے، ہمارے  ارکان اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -