لاہور ہائیکورٹ نے ما تحت عدلیہ کے ججز کو سوشل میڈیا کے استعمال سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے ما تحت عدلیہ کے ججز کو سوشل میڈیا کے استعمال سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججوں کو اپنے پیغامات کیلئے واٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کو استعمال کرنے سے روک دیا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد  پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز میں سوشل میڈیا ایپلیکشنز کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے  اپنے پیغامات پھیلانے کیلئے سوشل میڈیاکا استعمال ججوں کے وقار کے خلاف ہے جوڈیشل افسروں کا اپنے پیغامات کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کوڈ آف کنڈکٹ کی بھی خلاف ورزی ہے جوڈیشل افسروں کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کئے گئے پیغامات کی میڈیا پر نشر و اشاعت ہوتی ہے جن کا کوئی ثبوت نہیں ہوتا ماتحت عدلیہ کے جج اپنے پیغامات کے پھیلاؤ کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال ترک کر دیں خصوصاً عدالتی معاملات  کے متعلق پیغامات واٹس ایپ، فیس بک ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا پر ہر گز نہ بھیجے جائیں  اس فیصلے کو عدالتی نذیر کیلئے بھی استعمال کیا جائے۔
سوشل میڈیا پابندی

مزید :

صفحہ آخر -