قانون بن چکا لیکن معاشرہ خواجہ سراؤں کو تسلیم نہیں کر رہا،ہائیکورٹ

قانون بن چکا لیکن معاشرہ خواجہ سراؤں کو تسلیم نہیں کر رہا،ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے قراردیا ہے کہ خواجہ سراؤں کے حوالے سے قانون بن چکا ہے لیکن معاشرہ انہیں تسلیم نہیں کررہا،حکومتی محکمے نے قانونی دباؤ پر خواجہ سراء کا حق تسلیم کیا،مسٹرجسٹس فیصل زمان خان نے یہ آبزرویشن چار صفحات پر مشتمل اپنے تحریری فیصلے میں دی فیصلے میں مزید قراردیاگیاہے کہ درخواست گزار کے ساتھ ناروا سلوک پر افسوس ہوا قانون بن چکا ہے لیکن معاشرہ خواجہ سراؤں کو تسلیم نہیں کر رہا ایک خواجہ سرا ء کو اپنی شناخت ظاہر کرنے کیلئے ہمت کامظاہرہ کرنا پڑتا ہے،خواجہ سراء کو تعلیم کی حصول کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ایک خواجہ سرا ء کا تعلیم حاصل کرنا دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے درخواست گزار نے لیکچرار کیلئے اپلائی کیا تھا خواجہ سراء کی درخواست تضحیک آمیز رویے کے ساتھ مسترد کردی گئی درخواست مسترد کرنا آئین کے خلاف ورزی کرنا ہے حکومتی محکمے نے قانونی دباؤ پر خواجہ سرا کا حق تسلیم کیا۔
ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ آخر -