یونییسیف نے 220 آکسیجن کنسینٹریٹر پاکستان کے حوالے کردیئے

یونییسیف نے 220 آکسیجن کنسینٹریٹر پاکستان کے حوالے کردیئے

  

اسلام آباد(آن لائن) اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل چلڈرنز ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) نے کورونا وائرس، پیدائش کے وقت دم گھٹنے اور پیچیدہ نمونیا میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلئے 220 آکسیجن کنسینٹریٹر وزارت قومی صحت سروسز کو سونپ دی۔ یونیسیف نے اعلان کیا ہے کہ 3 لاکھ 31 ہزار ڈالر کے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی مالی اعانت سے زندگی بچانے والی ڈیوائس آکسیجن کنسنٹریٹر کو صحت عامہ کی سہولیات میں نصب کرنے کیلئے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے 7 بڑے شہروں میں بھیج دیا گیا ہے،حوالگی کی تقریب سے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر رانا محمد صفدر نے اے ڈی بی، یونیسف اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیااور کہا ہم آکسیجن کنسنٹریٹر جیسے وسائل کو استعمال کرنا چاہتے ہیں جسے کووڈ 19 سے متاثرہ لوگوں کے علاج کیلئے اے ڈی بی اور یونیسف نے بہترین ممکنہ انداز میں فراہم کیا ہے، یہ انمول ہے اور اس سے ہمیں سنگین علامتوں والے مریضوں کو زیادہ موثر انداز میں دیکھ بھال کرنے کی صلاحیت حاصل ہوگی۔

یونیسیف

مزید :

صفحہ آخر -