تجاوزات کے خلاف آپریشن،کراچی ملیر میں حلیم عادل سمیت اہم شخصیات کے غیر قانونی فارم ہاؤسز مسمار

تجاوزات کے خلاف آپریشن،کراچی ملیر میں حلیم عادل سمیت اہم شخصیات کے غیر ...

  

 کراچی(آئی ین پی) ملیر میں اینٹی انکرو چمنٹ ٹیم نے آپریشن کے دوران حلیم عادل شیخ کا فارم ہاؤس گرا دیا، 200سے زائد غیر قانونی فارم ہاؤس گرائے جارہے ہیں، زیادہ تر فا ر م ہاؤس سیاسی،مذہبی رہنماوں اور پولیس افسران کی ملکیت ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ملیر میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا گیا، آپریشن 30سالہ منسوخ ز مینو ں پر کیا جارہا ہے، آپریشن کے دوران حلیم عادل شیخ کا فارم ہاؤس بھی گرادیا گیا۔ آپریشن میں 200سے زائدغیرقانونی فارم ہاس گرائے جارہے ہیں، 11دسمبر2018کو سندھ کی تمام 30 سالہ زمینوں کومنسوخ کیا گیا تھا۔ 30سالہ زمین زرعی، ڈیری،کیٹل،پولٹری فارمنگ کیلئے لیز پر دی گئی تھی۔ سرکاری زمینوں پر غیرقانونی طور پر کمرشل کام کرکے خرید و فروخت کی گئی۔

فارم ہاؤس مسمار

مزید :

صفحہ آخر -