وزیرِ اعظم نے کوٹلی میں وہ کہا جو نہیں کہنا چاہیے تھا، سعد رفیق

وزیرِ اعظم نے کوٹلی میں وہ کہا جو نہیں کہنا چاہیے تھا، سعد رفیق

  

 اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ وزیرِاعظم عمران خان کوٹلی میں وہ کہہ کر آ گئے جو انہیں نہیں کہنا چاہیئے تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اب ایک ایسے وزیرِ اعظم آگئے ہیں جنہیں پتہ ہی نہیں کب کیا کہنا ہے، ایک وہ وزیرِ اعظم تھا جو پاکستان کی حقیقت کو تسلیم کراتا تھا، برابری کے انداز میں بات کرتا تھا۔ آج سیکولر بھارت پیچھے چلا گیا اور مودی کا بھارت سامنے آ گیا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل تک خطہ جنگ کے دہانے پر کھڑا رہے گااور مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطا بق ہونا چاہیے۔

سعد رفیق

مزید :

صفحہ آخر -