پاکستان ریلوے کا ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے کا ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ

  

لاہور (آن لائن)  پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔فیصلے کے تحت پہلے مرحلے میں مال بردار ٹرینوں جبکہ دوسرے مرحلے میں مسافر ٹرینوں کے کرایے میں اضافہ کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق    بتایا گیا ہے پاکستان ریلوے کو گزشتہ ایک سال کے دوران کرونا بحران کی وجہ سے اربوں روپے کے تاریخی خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔محکمہ اربوں روپے کے قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے، ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کی صورت میں ریلوے کے خسارے میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس خسار ے سے بچنے کیلئے ہی کرایوں میں مرحلہ وار اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

ریل کرائے

مزید :

صفحہ آخر -