رواں ماہ کے وسط میں بارشیں برسانے والے سسٹم کی پنجاب  میں داخل ہونے کی پیشگوئی 

 رواں ماہ کے وسط میں بارشیں برسانے والے سسٹم کی پنجاب  میں داخل ہونے کی ...

  

لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ فروری کے وسط میں مغربی ہواؤں پر مشتمل بارشیں برسانے والے ایک سسٹم کے پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی کر دی اور دعویٰ کیا ہے 15فروری سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے گزشتہ روز سورج کی تپش میں تیزی آنے سے شہر کے درجہ حرارت میں اضا فہ دیکھنے میں آیا جس سے شہر کا درجہ حرارت بڑھ کر دن کے اوقات میں 21سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس سے شہریوں میں گرمی بڑھنے کا احساس بڑھ گیا جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم صاف اور خشک رہنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

پیشگوئی

مزید :

صفحہ آخر -