ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے سے متعلق جواب دیں،بلدیاتی الیکشن کیس کا4فروری کاتحریری حکم جاری

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے سے متعلق جواب دیں،بلدیاتی ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس سپریم کورٹ نے 4فروری کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا،تحریری حکمنامے کے مطابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے سے متعلق جواب نہ دے سکے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کر لیا، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب بلدیاتی ادارے غیر قانونی تحلیل کرنے سے متعلق جواب دیں،حکم نامے کے مطابق سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کوئی جواب جمع نہیں کرایا، ایڈوکیٹ جنرل سندھ آئندہ سماعت پر پیش ہوکر جواب دیں،حکم نامے کے مطابق بلوچستان بلدیاتی انتخابات کا کیس 2 سال سے زیر التوا ہے،فیصلے کی کاپی بلوچستان ہائیکورٹ کو بھجوائی جائے، الیکشن کمیشن نے خیبرپختوخوا اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق آگاہ کیا، کیس کی مزید سماعت یکم مارچ کو ہوگی،حکم نامے کے مطابق اٹارنی جنرل نے بتایا مردم شماری پر اعتراضات اور دوبارہ کروانے سے متعلق معاملہ سی سی آئی میں ہے، مردم شماری سے متعلق سی سی آئی میں ہونے والے فیصلے سے متعلق آگاہ کیا جائے،بلدیاتی اداروں کی تحلیل اور مردم شماری نہ کرانا غیر آئینی اقدام ہے۔ آئین و قانون کی پاسداری حکومت پر لازمی ہے۔

تحریری حکم 

مزید :

صفحہ آخر -