کراچی،بس موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا کر دکان میں جا گھسی،3افراد جاں بحق، 5زخمی

  کراچی،بس موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا کر دکان میں جا گھسی،3افراد جاں بحق، ...

  

 کراچی(آئی این پی) کراچی کے علاقے لانڈھی فیوچر موڑ پر بس موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا کر دکان میں جاگھسی3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی فیوچر موڑ پر تیز رفتار بس موٹرسائیکل سواروں سے ٹکرا گئی حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے مرنے والوں میں ایک خاتون اور دو مرد شامل، زخمیوں اور نعشوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا  پولیس کے مطابق بریک فیل ہونے کے باعث بس موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا کر دکان میں جا گھسی۔

ٹریفک حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -