سروبہ گارڈن،مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق، 3زخمی

سروبہ گارڈن،مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق، 3زخمی

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)پا ک عر ب سو سا ئٹی فیر وز پو ر روڈ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے جاں بحق ہونیوالوں میں ایک لڑکی اور دو بچے شامل ہیں چھت گرنے کا افسوس ناک واقعہ فیروز پور روڈ پر واقع سوسائٹی سروبہ گارڈن میں پیش آیا، جہاں پرانے مکان کو توڑنے کا کام جاری تھا کہ اچانک دوسرے مکان کی چھت زمین بوس ہوگئی میاں بیوی اور بچوں سمیت 6 افراد ملبے تلے دب گئے ریسکیو کے لیے امدادی ٹیمیں پہنچی  اور تمام افراد کو ملبے سے نکال کر جنرل ہسپتال منتقل کردیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  سترہ سالہ نیہا، دو سالہ زوہی اور ساڑھے تین سالہ زین جان کی بازی ہار گئے اہل علاقہ کے مطابق یہ پرانا مکان ہے جسکو توڑ کر نیا بنانا تھا لیکن اچانک پورا مکان گر گیا چالیس سالہ طارق، پینتیس سالہ نازیہ اوردس سالہ رونی کا ہسپتال میں علاج جاری ہے ترجمان ریسکیو کے مطابق ریسکیو آپریشن میں بیس ریسکیورز اور چھ ایمرجنسی وہیکلز نے حصہ لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ 

چھت گر گئی 

مزید :

صفحہ آخر -