شیخورپورہ،مویشیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 6افراد جاں بحق، 8زخمی

  شیخورپورہ،مویشیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 6افراد جاں بحق، 8زخمی

  

 شیخوپورہ (بیورورپورٹ)ننکانہ صاحب سے منڈی مویشاں جانے والا مزدا ٹرک اور ٹرالر کی لاہور شیخوپورہ روڈ پرریس کے دوران اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹرالر آگے نکل گیاجبکہ ٹرک بے قابو ہوکر الٹ گیا، حادثہ کے نتیجہ میں 1ہی خاندان کے چار افراد سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ بچے سمیت8افراد شدید زخمی ہوگئے،اور3بھینسیں بھی ہلاک ہو گئی۔بتایا گیا کہ خوفناک ٹریفک حادثہ کا شکار ہونے والے ٹرک نمبری3897ایل ای ایس ضلع ننکانہ صاحب سے مال مویشی ٹرک میں لوڈ کرکے ضلع شیخوپورہ کی منڈی مویشاں میں فروخت کرنے جارہے تھے کہ عقب کے سے آنے والے تیزرفتار ٹرالر نے اوور ٹیک کیا اور مذکورہ مزدہ بے قابو ہوکرنیشنل فیڈ یوٹرن کے قریب الٹ گیا حادثہ کے نتیجہ میں 45سالہ محمد اشرف،علی شیر40سالہ،شاہد علی35سالہ محمدیاسر22سالہ موقع پر جبکہ دوافرادیاض احمد اورمجاہدعرف کاکا راستہ میں دم توڑ گئے،مجموعی طور پر 6افراداور3بھینسوں ہلاک ہوگئیں جبکہ بچے سمیت 8افرادمضروب ہوگئے زخمیوں بابر محمود،رزاق،شہباز،بلال احمد،شہزاد،باقر احمد،خروم حسین اور وسیم کو مقامی افراد وریسکیواہلکاروں نے ڈی ایچ کیوہسپتال ایمرجنسی میں منتقل کردیا۔ ایس ایچ او بھکھی کی کال پر ٹریفک پولیس نے جی ٹی روڈ کی معطل ٹریفک کو بحال کروا کرلاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے گاڑی کو اپنی تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی۔

چھ جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -