عمران خان پاکستان کے عوام کیلئے نجات دہندہ ہیں، علی محمد خان

عمران خان پاکستان کے عوام کیلئے نجات دہندہ ہیں، علی محمد خان

  

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان  نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے عوام کیلئے نجات دہندہ ہیں، قدر کرو ایسا لیڈر آپ کو نہیں ملے گا۔تلہ کنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ عوام کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں،عوام صبر کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہاکہ  وزیراعظم کو مہنگائی کا احساس ہے جس کے لیے مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمہ کے لیے حکومت دن رات کوشش کر رہی ہے،  حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے میں سنجیدہ ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن بولیاں لگاکر خریداری کررہی ہے، ہمارے  ارکان اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں۔

علی ایم خان

مزید :

صفحہ آخر -