پلی بارگین کرنیوالے ملزمان پر قانون کے مطابق تمام سزائیں لاگو ہوتی ہیں:نیب

پلی بارگین کرنیوالے ملزمان پر قانون کے مطابق تمام سزائیں لاگو ہوتی ہیں:نیب

  

  اسلام آباد(آئی این پی)پلی بارگین کرنے والے ملزمان پر قانون کے مطابق تمام سزائیں لاگو ہوتی ہیں،ملزم پلی بار گین کی درخواست میں نہ صرف  ملزم اپنیجرم کا اعتراف کرتاہے بلکہ لوٹی گی واجب الادا رقم اداکرتاہے۔ نیب ترجمان کے مطابق  بدعنوانی تمام برائیوں کی ماں ہے جو کہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ نیب کا قیام بدعنوانی کے خاتمے اور بدعنوان عناصر سے لوٹی ہوئی رقم کی وصولی اور قومی خزانے میں جمع کرنے کیلئے عمل میں لایا گیا تھا۔ نیب نے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی متحرک قیادت میں "سب کے لئے احتساب" کی اپنی پالیسی کے ذریعے نہ صرف بڑی مچھلیوں کو گرفتار کیا بلکہ بدعنوان عناصر سے 487ارب روپے کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی  نیب نے نہ صرف سب کا احتساب یقینی بنانے کا وعدہ کیا بلکہ اپنی بلا امتیاز احتساب کی پالیسی پرکامیابی سے عمل کیا۔ نیب ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ ساتھ نیب کے تمام ریجنل بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ لیاجاتاہے۔ افسران کی کارکردگی میں بہتری کے لئے ان کی خوبیوں اور خامیوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔نیب چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی متحرک قیادت میں خود احتسابی پر پختہ یقین رکھتاہے۔ 

نیب 

مزید :

صفحہ آخر -