بنگلہ دیشی آرمی چیف پر قاتل بھائیوں کو فرار،جعلسازی،کمیشن بٹورنے کا الزام

بنگلہ دیشی آرمی چیف پر قاتل بھائیوں کو فرار،جعلسازی،کمیشن بٹورنے کا الزام

  

 ڈھاکہ (آئی این پی)بنگلا دیش کے آرمی چیف جنرل عزیز نے قتل کے الزام میں ملوث اپنے دو بھائیوں کو ملک سے فرار کروایا، بنگلادیشی حکام اور فوجی جنرل جعلسازی اور اختیارا ت کے ناجائز استعمال میں ملوث ہیں، بنگلا دیشی حکام نے سرکاری ملازمتوں اور ٹھیکوں میں مالی فوائد حاصل کیے جبکہ بنگالی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کے آرمی چیف جنرل عزیز  احمدکے بھائیوں حارث اور انیس پر1996میں سیاسی حریف کو قتل کرنے کا الزام ہے، جنرل عزیز احمد نے اپنے بھائی حارث کو ہنگری اور انیس کو ملائیشیا فرار کروایا۔ یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ حارث نے بنگلا دیش سے منتقل کی گئی غیر قانونی رقم سے یورپ میں جائیدادیں خریدیں اور کاروبار کیا، حارث نے بنگلا دیشی اعلی حکام کے ساتھ مل کر پولیس میں ہزاروں ڈالر کے عوض ملازمتیں بھی فروخت کیں، حارث اور انیس بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے محافظ بھی رہ چکے ہیں۔دوسری جانب بنگلا دیش کی وزارت خارجہ نے میڈیا کی رپورٹ کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عزیز کے بھائیوں سے حکومت کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔

بنگلا آرمی چیف

مزید :

صفحہ آخر -