ویکسین ’ایسٹرازینیکاکورونا وائرس  کی قسم ’کینٹ‘ کیخلاف بھی موثر

ویکسین ’ایسٹرازینیکاکورونا وائرس  کی قسم ’کینٹ‘ کیخلاف بھی موثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیو یارک (این این آئی) ایک ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین ’ایسٹرازینیکا‘ کرونا  وائرس کی قسم ’کینٹ‘ کے خلاف بھی موثر ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ 19 کے خلاف 84 فیصد موثر ایسٹرا زینیکا ’کینٹ‘ کے خلاف 75فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کوویڈ 19کی نئی قسم ’کینٹ‘ نے ملک کے بڑے حصے کو متاثر کر رکھا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کا کسی بھی ویکسین کیلئے معیار 50 فیصد موثر ہونا ہے۔
 ’ایسٹرازینیکا

مزید :

صفحہ اول -