پاکستان میں چینی کورونا ویکسین منصوبہ کے مطابق استعمال ہو رہی ہے، نونگ رانگ

  پاکستان میں چینی کورونا ویکسین منصوبہ کے مطابق استعمال ہو رہی ہے، نونگ رانگ

  

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رانگ نے کہا ہے پاکستان اورچین آئرن برادر ہیں،تحفے میں دی گئی چینی کورونا ویکسین منصوبے کیمطابق استعمال کی جارہی ہیں، دو روز کے دوران تمام امور شیڈول کیمطابق نمٹائے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگومیں چینی سفیر کا کہنا تھا پاکستان دنیا کاپہلا ملک ہے جسے چین نے تحفے میں ویکیسنز دی ہیں جو دونوں ممالک کے  مابین آہنی بھائی چارے کا مظہر ہے، پاکستان نے ویکسینیشن کیلئے بہترین پروگرام ترتیب دیاہے جس کے تحت پانچ سو سینٹرز بنائے گئے ہیں جہاں ایک دن میں چالیس ہزارافراد کو ویکیسن لگائی جاسکتی ہے، دونوں ممالک میں ویکسین کے کمرشل سطح پرتبادلے کیلئے بھی بات چیت جاری ہے۔

نونگ رانگ

مزید :

صفحہ اول -