داعش، القاعدہ کے حملوں میں اضافہ ہوسکتا ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ 

داعش، القاعدہ کے حملوں میں اضافہ ہوسکتا ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ 

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ نے کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد داعش اور القاعدہ کے حملوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے رکن ممالک سے پچھلے 6 ماہ میں موصول ہونیوالی انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق داعش اور القاعدہ کورونا پابندیاں ہٹنے کے بعد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ داعش نے اپنے ساتھیوں کو انٹرنیٹ پر کم وقت گزارنے اور دشمن کیخلاف حملوں کی منصوبہ بندی کی تیاریوں میں وقت لگانے کی ہدایت کی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے ان علاقوں میں جہاں داعش اور القاعدہ کی قوت برقرار ہے وہاں کورونا سے پیدا شدہ حالات میں خطرہ بڑھ جائیگا۔

اقوام متحدہ

مزید :

صفحہ اول -