سربراہ براڈ شیٹ کمیشن عظمت سعید کی سکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ جاری  

سربراہ براڈ شیٹ کمیشن عظمت سعید کی سکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ جاری ...

  

لاہور(این این آئی)وزارت قانون و انصاف نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)شیخ عظمت سعید کی سکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے براڈشیٹ کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے سابق جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔مراسلے میں درخواست کی گئی ہے تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید کیلئے پولیس کی دو گاڑیاں (ایک اسکارٹ کیلئے چارمسلح پولیس اہلکاروں پر مشتمل، ایک جیمبر گاڑی اوردو گارڈز کے ہمراہ)مہیا کئے جائیں جو پی ایم آئی سی کی پرانی عمارت میں تحقیقات کریں گے ۔مراسلے میں کہا گیا کہ ڈیوٹی پرتعینات کرنیوالے اہلکاروزارت قانون و انصاف کے سیکشن آفیسر (جنرل)ارشدعلی صدیقی کو رپورٹ کریں۔

عظمت سعید سکیورٹی

مزید :

صفحہ اول -