پی ٹی آئی کا حکومتی عہدیداروں   کو سینیٹ ٹکٹ نہ دینے پر غور

پی ٹی آئی کا حکومتی عہدیداروں   کو سینیٹ ٹکٹ نہ دینے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے کسی بھی حکومتی عہدہ رکھنے والے فرد کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ دینے پر غورشروع کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مشیروں، معاونین خصوصی یا کسی بھی حکومتی عہدہ رکھنے والے فرد کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ دینے پر غورشروع کر دیا ہے۔ پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی اس کی حمایت کردی ہے، حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔حکومتی ذرائع کے مطابق اگر وزیر اعظم نے حکومتی عہدیداروں کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تو بڑے بڑے زیر بحث ناموں کا سینیٹر بننے کا کوئی چانس نہیں رہے گا۔واضح رہے کہ مارچ میں ہونیوالے سینیٹ انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں پرٹکٹوں کیلئے شدید دباؤ ہے،اس دباؤ اور پارٹی کے اندرگروپنگ سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی نے پہلے سینیٹ کیلئے درخواستیں طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، سینیٹ ٹکٹ کیلئے وزیر اعظم کے بعض مشیر، معاونین خصوصی اور حکومتی عہدے رکھنے والے افراد بھی سامنے آئے تھے۔
پی ٹی آئی 

مزید :

صفحہ اول -