کوروناوباء، امریکہ میں 3500 برطانیہ میں ایک ہزار سے زائد اموات

کوروناوباء، امریکہ میں 3500 برطانیہ میں ایک ہزار سے زائد اموات

  

واشنگٹن(این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں وائرس سے ساڑھے تین ہزار اموات سامنے آگئیں۔امریکا میں کورونا کے مزید ایک لاکھ نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے جبکہ برطانیہ میں کورونا سے اموات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا اور 24گھنٹوں میں ایک ہزار سے زائد اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 11ہزار سے تجاوز کرگئی۔برطانیہ میں مزید 19 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کیسز کی مجموعی تعداد 39 لاکھ 11 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تو مزید ایک لاکھ 30 ہزار اموات ہوں گی۔

امریکہ کورونا

مزید :

صفحہ اول -