وزیراعلیٰ بغیر پروٹوکول ملتان ائیرپورٹ پہنچے،روٹ پر ٹریفک رواں دواں رہی،15منٹ کا سفر 30 منٹ میں طے کیا

وزیراعلیٰ بغیر پروٹوکول ملتان ائیرپورٹ پہنچے،روٹ پر ٹریفک رواں دواں ...

  

لاہور)خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ملتان سے راجن پور کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اپنی رہائش گاہ سے بغیر پروٹول کے ملتان ائرپورٹ پہنچے، ان کے روٹ پرٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی،جس کے باعث رہائش گاہ سے ائیر پورٹ تک 15 کلومیٹر کا فاصلہ30 منٹ میں طے کیا- وزیراعلیٰ پنجاب گزشتہ روزملتان پہنچے تھے،انہوں ٰ نے راجن پور میں مصروف دن گزار، شام گئے تک بغیر آرام کئے مختلف علاقوں کا 9  گھنٹے طویل دورہ کیا،ترقیاتی منصوبو ں کاافتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعلیٰ نے نہ صرف راجن پور بلکہ مٹھن کوٹ،جام پور، ماڑی اورکوٹ بہادرکا بھی دورہ کیا،ضلع کے دور افتادہ مقام ماڑی گئے،جہاں 73برس کے دوران عثمان بزدار پہلے وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے ماڑی کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ کی آمد پر علاقے کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا- قبائلیوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے آنے پر دلی خوشی ہوئی ہے، علاقے کی محرومیوں کے ازالے کی یقین دہانی کرائی ہے۔عثمان بزدار اس دھرتی کا سپوت ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے-

دورہ

مزید :

صفحہ اول -