بات سمجھنے سے پہلے مٹھائیاں بانٹنا اپوزیشن کا وطیرہ،لٹیروں سے ڈیل نہیں ہو سکتی:شبلی فراز

بات سمجھنے سے پہلے مٹھائیاں بانٹنا اپوزیشن کا وطیرہ،لٹیروں سے ڈیل نہیں ہو ...

  

 لاہور (نیوزایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا وطیرہ ہے کہ وہ بات کو سمجھنے سے پہلے مٹھائیاں بانٹ دیتے ہیں، اپوزیشن کیساتھ حکومت کی کوئی ڈیل نہیں چل رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کا واضح موقف ہے کہ ملک کو لوٹنے والوں سے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہو سکتی، پی ڈی ایم کی ہر جماعت اپنے اپنے مفادات لے کر آگے بڑھ رہی ہے، اپوزیشن سینیٹ میں خریدوفروخت کو جاری رکھنا چاہتی ہے، اپوزیشن اگر خریدوفروخت کا خاتمہ چاہتی ہے تو اسے اس معاملے میں حکومت کی سپورٹ کرنی چاہیے۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا وطیرہ ہے کہ وہ بات کو سمجھنے سے پہلے مٹھائیاں بانٹ دیتے ہیں، جو جے آئی ٹی رپورٹ میں بھی ہوا جبکہ اپوزیشن ترجمہ پڑھتی ہے تو پھر ندامت اٹھانا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جماعت کے اتھ حکومت کی کوئی ڈیل نہیں چل رہی ہے، نہ حکومت ڈیل پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم عمران خان کا واضح موقف ہے کہ ملک کو لوٹنے والوں سے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہو سکتی اور یہ بات ہمارے بنیادی فلسفے کے خلاف ہے جبکہ پی ڈی ایم ایک ایسا ا کٹھ ہے جس میں کسی کا ایک دوسرے سے کوئی جوڑ نہیں ہے، ہر جماعت اپنے اپنے مفادات لے کر آگے بڑھ رہی ہے اور اپنے لیڈر کو کلین چٹ دلوانے کیلئے حکومت پر پریشر ڈلوا رہے ہیں اور اپوزیشن کا میچ عمران خان کے ساتھ ہے اس لئے ڈیل وغیرہ کی باتیں مشکل ہی نہیں ناممکن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں شفافیت کیلئے حکومت نے بل اسمبلی میں پیش کردیا ہے، دیکھتے ہیں کہ کون مخالفت کرتا ہے اور وہ لوگ قوم کے سامنے ایکسپوز ہوں گے، اپوزیشن اگر خریدوفروخت کا خاتمہ چاہتی ہے تو اسے اس معاملے میں حکومت کی سپورٹ کرنی چاہیے۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -