شہبازشریف سے اہلخانہ کی ملاقات  صحت سے متعلق آگاہی حاصل کی 

  شہبازشریف سے اہلخانہ کی ملاقات  صحت سے متعلق آگاہی حاصل کی 

  

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے ان کے اہل خانہ نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی۔ بتایا گیا ہے شہبازشریف کی ہمشیرہ،صاحبزادی اور حمزہ شہباز کی اہلیہ نے شہباز شریف سے ملاقات کر کے ان کی صحت کے حوالے سے دریافت کیا۔اہل خانہ نے شہبازشریف کو لندن میں ہتک عزت مقدمے کی کارروائی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔یاد رہے کہ شہباز شریف کو دو روز قبل نجی ہسپتال منتقل کر کے مختلف ٹیسٹ لئے گئے تھے۔ دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے پارٹی صدر شہبازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقا ت کر کے ڈیلی میل ہتک عزت کیس کے حوالے سے آگا ہ کیا۔ملاقات کے دوران شہبازشریف نے لندن کی عدالت کے فیصلے پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا شہزاد اکبر اور ڈیلی میل کے صحافی کی جانب سے کہا گیا تھا اگر ہم سچے ہیں تو ان کو عدالت لے کر جائیں گے۔

شہباز ملاقات

مزید :

صفحہ اول -