پی ڈی ایم نے مظفر آباد میں بھارت،مودی کیساتھ یوم یکجہتی منایا:فردوس عاشق

  پی ڈی ایم نے مظفر آباد میں بھارت،مودی کیساتھ یوم یکجہتی منایا:فردوس عاشق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سیالکو ٹ،گوجرانوالہ(بیورورپورٹس)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے مظفر آباد میں کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ نہیں بلکہ بھارت اور مودی کے ساتھ یکجہتی کا دن منایااور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی اور جعلی راجکماری نے ایک بار بھی مودی کے کشمیریوں پر ظلم وبربریت کی مذمت نہ کی، مذاکرت ملک اور قوم کے مفاد کے ایجنڈا پر ہونگے اور حکومت نیب کیسز سے کسی کو ریلیف نہیں دے رہی. انھوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ مظفر آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے میں عوام نے دیکھ لیا کہ کون مودی کا یار ہے اور کس نے مودی کے تحفوں اور مبارکبادیوں پر کشمیری حریت پسندوں کے خون کا سودا کیا بلکہ پی ڈی ایم نے مظفرآباد میں پاکستانی اور کشمیری عوام کی نہیں بلکہ مودی اور بی جے پی کی زبان بولی اور مودی کا بیانیہ پڑھ کر سنایا۔انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کا جھوٹے ہونے کا ٹائٹل ملک کی سب سے بڑی عدالت نے سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہوا ہے جبکہ حکومت یہ چاہتی ہے کہ سینٹ کا الیکشن بکرا منڈی میں تبدیل نہ ہو.انھوں نے کہا کہ حرام کی کمائی سے اسمبلیوں کی خریدو فروخت نہ ہو۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم سینٹ کے الیکشن کو ماڈل بنانا چاہتے تھے لیکن اپوزیشن نے قومی مفاد کی بجائے اپنی ذات کو فوقیت دی۔ انھوں نے کہا کہ ایک ایسی خاتون جس کے اکاؤنٹ سے منی ٹریل کو نیب نے ثابت کیا وہ اس پر شرمندہ ہونے کی بجائے ڈھٹائی سے اپنے عہدے کے مزے لے رہی ہے۔انھوں کہا کہ بے گناہوں کے قاتلوں کو پکڑنا ہمارا فرض ہے اور قانون کی عملداری کیلئے وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کسی کی ذات کو نشانہ بنانا مقصود نہیں۔انھوں نے کہا کہ مذاکرت ملک اور قوم کے مفاد کے ایجنڈا پر ہونگے اور حکومت نیب کیسز سے کسی کو ریلیف نہیں دے رہی. انھوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں۔
فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -