کورونا،مزید 28ہلاکتیں،1286نئے مریض رجسٹرڈ

کورونا،مزید 28ہلاکتیں،1286نئے مریض رجسٹرڈ

  

  اسلام آباد،لاہور، کراچی (نیوزایجنسیاں) کورونا وائرس سے مزید28افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 11914ہوگئی، جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد553128ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24گھنٹوں میں 1286نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں تیسرے روز 2645فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی گئی، صوبے میں مجموعی طور پر اب تک 7349ورکرز کو ویکسین لگی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق خالق دینا ہال میں 619، جناح ہسپتال میں 233 ورکرز کو ویکیسن لگائی گئی۔ ڈا ہسپتال میں 190، قطر ہسپتال میں 158 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگی۔ سندھ گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال میں 72، لیاقت آباد ہسپتال میں 72، نیو کراچی ہسپتال میں 97، سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی میں 262 ورکرز کو ویکسین لگائی گئی۔ ضلع ملیر میں 458، جامشورو 115، شہید بینظیر آباد میں 415 ویکسین لگیں۔ پنجاب کے ہیلتھ پروفیشنلز کو بھی کرونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔ میو، جناح، سروسز کے بعد شہر کے مزید تین بڑے تدریسی ہسپتالوں میں کرونا ویکسین کا آغاز ہوگیا۔ چلڈرن ہسپتال، لاہور جنرل ہسپتال اور پی آئی سی میں بھی کرونا ویکسین کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر مسعود صادق نے کرونا ویکسین لگوا کر مہم کا افتتاح کیا۔ چلڈرن ہسپتال میں 4 ہزار ہیلتھ پروفیشنلز کو کرونا ویکسین لگائے جائے گی۔ لاہور جنرل ہسپتال میں 6 ہزار ہیلتھ پروفیشنلز کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی جبکہ پی آئی سی میں 3 ہزار ہیلتھ پروفیشنلز کو کرونا ویکسین لگے گی۔دوسری جانب حکومت نے روسی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی، جس کے بعد سپٹنک فائیو ویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔ 

کورونا ہلاکتیں 

مزید :

صفحہ اول -