سینیٹ الیکشن، گورنر ہاؤس پنجاب میں اہم مشاورتی اجلاس

سینیٹ الیکشن، گورنر ہاؤس پنجاب میں اہم مشاورتی اجلاس

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سینٹ انتخابات میں بھر پور کامیابی کیلئے صوبائی حکومت نے بھی بھر پور تیاری شروع کردی‘گور نرہاؤس میں حکومتی میٹنگ میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت دیگر کی شر کت‘ سینٹ انتخابات کیلئے صوبائی وزراء کو بھی اراکین اسمبلی سے رابطوں کی ذمہ داریاں دیں جائیں گی۔ گور نر ہاؤس لاہو ر میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملاقات کی جبکہ اس موقعہ پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فر د وس عاشق اعوان سمیت دیگر بھی موجودتھے،ملاقات کے دوران سینٹ انتخابات‘اپوزیشن کے احتجاج سمیت حکومتی اورسیاسی امور کے حوالے سے مشاورت کی گئی اس موقعہ پر گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا اتحادیوں کیساتھ ملکر سینٹ انتخابات میں مخالفین کو سرپرائز دیں گے پارٹی قیادت سینٹ انتخابات کیلئے جن بھی امیدواروں کو ٹکٹ دیگی انشاء اللہ ہم انہیں کامیاب کر وائیں گے اپوزیشن کو جیسے پہلی ناکامیوں کا سامنا کر نا پڑ ا ہے آئندہ بھی یہ لوگ ناکام ہی ہوں گے۔ اپوزیشن جماعتیں جتنا مر ضی شور مچا لیں 2023تک عمران خان ہی وزیر اعظم رہیں گے او ر تحر یک انصاف کی حکومت بھی قائم رہے گی اور ہم ملک میں ترقی اور خوشحالی کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

اجلاس

مزید :

صفحہ اول -