سید عطاء المہیمن بخاری انتقال کر گئے،نماز جنازہ آج ملتان میں ادا کی جائے گی

  سید عطاء المہیمن بخاری انتقال کر گئے،نماز جنازہ آج ملتان میں ادا کی جائے گی

  

 لاہور (آن لائن) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ ابن امیر شریعت سید عطاء المہیمن بخاری طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئے،مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز اتوار صبح گیارہ بجے قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان سٹیڈیم میں ادا کی جائیگی۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے تمام احرار رہنماؤں اور کارکنوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا حضرت سید عطاء المہیمن بخاری نے پوری زندگی دین متین کی خدمت اور تحفظ ختم نبوت کے محاذ پر کام کیا اور پوری زندگی زہد اور تقویٰ میں گزاری، مر حوم پیر جی امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے آخری فرزند تھے، انکا دنیا سے چلا جانا امت مسلمہ کیلئے سانحہ عظیم ہے،ان کی خدمات ناقابل فراموش،خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا، ملک بھر سے احرار کارکن اور متعلقین اور متوسلین قافلوں کی شکل میں پہنچ گئے ہیں۔

انتقال

مزید :

صفحہ اول -