سینیٹ کیلئے مشترکہ امیدواروں سے متعلق فیصلے کی خبریں جھوٹی ہیں، شازیہ مری 

  سینیٹ کیلئے مشترکہ امیدواروں سے متعلق فیصلے کی خبریں جھوٹی ہیں، شازیہ مری 

  

کراچی(آئی این پی) مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و ایم این اے شازیہ عطا مری نے سینیٹ امیدواروں سے متعلق فیصلے کی جھوٹی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سینیٹ انتخابات کے لئے نہ تو پاکستان پیپلز پارٹی اور نہ ہی پی ڈی ایم نے کوئی مشترکہ امیدوار فائنل کیا ہے۔ کچھ ناموں کے متعلق گردش کرتی ہوئی جھوٹی خبریں اور افواہیں غلط ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی کو اب بھی سینیٹ کے امیدواروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہورہی ہیں اور ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

شازیہ مری 

مزید :

صفحہ اول -