پرویز خٹک کا سینیٹ الیکشن میں 20نشستیں ملنے کا دعویٰ 

پرویز خٹک کا سینیٹ الیکشن میں 20نشستیں ملنے کا دعویٰ 

  

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے سینیٹ الیکشن میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو 20نشستیں ملنے کا دعوی کردیا، ہفتہ کو نوشہرہ میں  نجی ٹی وی سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن والے صبح کچھ اور شام کو کچھ اور کہتے ہیں کبھی اپوزیشن اتحاد کہتا ہے کہ وہ کسی سے رابطہ نہیں کرتے ہیں پھر خود ہی کہتے ہیں رابطہ کرتے ہیں،پرویز خٹک نے کہاکہ مجھے نہیں پتا کہ اپوزیشن سے کون کون رابطے میں ہے، لانگ مارچ سے حکومت کا خاتمہ اپوزیشن کی غلط فہمی ہے،ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں 20سیٹوں پر تحریک انصاف کو کامیابی مل جائے گی،پرویز خٹک نے 20 نشستوں کے حوالے سے اپنے دعوی سے متعلق مزید کہا کہ خیبرپختونخوا سے ہم 12میں سے 10سیٹیں جیت لیں گے،انہوں نے کہا کہ پنجاب کی 11 نشستوں میں سے پی ٹی آئی کے 6امیدوار، سندھ اور بلوچستان سے 2 سیٹیں پی ٹی آئی کے حصے میں آئیں گی۔

پرویز خٹک 

مزید :

صفحہ اول -