ڈھیر ساری دعائیں 

 ڈھیر ساری دعائیں 
 ڈھیر ساری دعائیں 

  

  اسلام علیکم پارے دوستو! سنائیں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہونگے- جی ہاں دوستو! ایک دفعہ پھر چھ فروری آئی اور گزر گئی جی ہاں چھ فروری ایسی خوبصورت تاریخ ہے جب ہم جیسے درویش صفت بندے نے دنیا میں قدم رکھا- رات بارہ بجیچھ فروری کے آغاز کے ساتھ ہی ہمیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے- جی ہاں ہمیشہ کی طرح نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کے پیغام آئے- جی ہاں یہ تو ان سب دوستوں، بہن بھائیوں اور والدین کی محبت و چاہت ہے کہ ہم جیسے بندے کو لوگ یاد رکھتے آئے ہیں اور ہمیں بھی خوشی تھی کہ چلو اتنے سارے دوست محبت کرنے والے ہیں جنھوں نے خوشی کے لمحات میں یاد رکھا -جی ہاں دوستو! ہم اپنے آپ کو خوش قسمت ترین افراد کی فہرست میں شمار کر رہے ہیں جن کے چاہنے والوں کی لائن کافی لمبی ہے- فیس بک پر بھی ہمیں سالگرہ کی مبارکباد کے بہت سے پیغامات ملے اس سییقینا ہمارا ڈھیروں خون بڑھ گیا- جی ہاں ہر سال کی طرح ہم بھی یقینا خوش ہی ہیں کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو ہمیں دل سے چاہتے ہیں اور ہماری صحت و سلامتی کی دعائیں بھی کرتے ہیں اور خوشی تو اس وقت بھی ہوئی جب جناب مصطفی صاحب اسکول سے واپس آئے اور ہاتھوں میں خوبصورت ساہینڈ میڈ تھا، مجھے تھمایا کہ بابا میں نے آپ کے لیے بنایا ہے۔جی ہاں دوستو! یقینا زندگی کی حسین باتوں سے مزین حسین یادیں اور خوبصورت لمحے دل میں سماجاتے ہیں -بہر حال ایک دفعہ پھر چھ فروری کی تاریخ ہماری زندگی میں آئی اور مسکراتے ہوئی گزر گئی لیکن ہمارے لئے ہمارے ڈھیر سارے دوستو کی ڈھیر ساری دعائیں خوبصورت یادیں بن کر ہر لمحہ ہر پل سارا سال ہماری سانسوں میں تازگی پیدا کرتی رہیں گی اور جینے اور زندگی میں مزید کچھ کرنے کا حوصلہ بھی پیدا کر تی رہیں گی۔ بہر حال تمام دوستو کا بہت شکریہ جنھوں نے خوشی کے لمحات میں یاد رکھا اور ہماری بھی ڈھیر ساری دعائیں ہمارے ان دوستوں کے لیے- ہم بھی دعا گو ہیں اپنے دوستو کے لئے کہ اللہ پاک انھیں بھی خوش رکھے آمین ثم آمین تو اجازت دوستو ملتے ہیں جلد ایک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

مزید :

رائے -کالم -