موٹر وے بداخلاقی کیس، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں موٹر وے پرخاتون سے اجتماعی بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث ملزموں کے خلاف پولیس نے چالان پراسیکیوشن میں جمع کروا دیا انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت گزشتہ روزملزموں عابد ملہی اور شفقت علی کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تفتیشی افسر ذوالفقار چیمہ کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے عدالت کوبتایا کہ چالان پراسیکیوشن میں جمع کروا دیا ہے چالان کی سکروٹنی کے بعد اسے عدالت میں پیش کر دیا جائے گا عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10فروری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، ملزمان پر موٹر وے پر خاتون سے بداخلاقی اور ڈکیتی کا الزام ہے، ملزمان پولیس تفتیش میں اپنے جرم کا اقرار کر چکے ہیں، چالان جمع ہونے کے بعد کیس کا ٹرائل جیل میں کیا جائے گا۔