اداکارہ عفت عمر آئندہ سماعت پر جرح مکمل کرنے کیلئے دوبارہ طلب

 اداکارہ عفت عمر آئندہ سماعت پر جرح مکمل کرنے کیلئے دوبارہ طلب

  

لاہور(نامہ نگار) سیشن عدالت نے گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ کا تحریری حکم جاری کر دیا جبکہ اداکارہ عفت عمر کو آئندہ سماعت پر جرح مکمل کرنے کیلئے دوبارہ طلب کر لیا ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال رانجھا نے گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کی دیگر گواہوں کو بھی آئندہ سماعت پرپیش ہونے کا حکم دیا عدالتی تحریری حکم کے مطابق عفت عمر جرح کیلئے پیش نہیں ہوئیں جبکہ گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل نے کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی تو گلوکارعلی ظفر کے وکیل نے کارروائی ملتوی کرنے کی مخالفت نہیں کی عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سماعت 10فروری تک ملتوی کر دی۔

مزید :

علاقائی -