ڈی جی اینٹی کرپشن کے رویے سے متعلق رجسٹرار ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا

ڈی جی اینٹی کرپشن کے رویے سے متعلق رجسٹرار ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا

  

لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن صہیب احمد رومی نے ڈی جی اینٹی کرپشن کی جانب سے عدالت میں سنجیدگی ظاہر نہ کرنے پر ڈی جی اینٹی کرپشن کے رویے سے متعلق رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا،فاضل جج نے تحریری فیصلے کی کاپی رجسٹرار کو بھجوا دی عدالت نے بلال حسین بنام سرکار نامی مقدمے کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیاہے،عدالتی تحریری فیصلے میں فاضل جج نے قراردیا کہ ایسے حربوں سے پریشرائزڈ نہیں ہوگی، ڈی جی اینٹی کرپشن کے اس عمل سے ان کی ذہنی ناپختگی اور غیر پروفیشنل رویہ ظاہر ہوتا ہے،عدالت نے اہلکاروں کو وارننگ نوٹس جاری کرتے ہوئے مستقبل میں ایسے افعال سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے،ڈی جی اینٹی کرپشن کو عدالتی ڈیکورم کا خیال رکھنے کی تحریری ہدایات جاری کرتے ہوئے معاملے سے رجسٹرار لاہور کو بھی آگاہ کردیا مقدمہ کی سماعت کے دوران بعض نامعلوم افراد روسٹرم پر دکھائی دیئے پوچھنے پر ان میں سے بعض عدالت سے فوری نکل گئے،دیگر نے اپنا تعارف رانا ابرار سب انسپکٹر، محمد زمان سے ایس آئی، نامی حسین کانسٹیبل اور مراتب علی ڈرائیور کے طورپر بیان کیا،جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ روسٹرم پر کیوں دکھائی دے رہے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ وہ زیر سماعت کیس کے حوالے سے آئے ہیں لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کا کیس سے کیا تعلق ہے تو وہ کوئی جواب نہیں دے سکے، ڈی جی اینٹی کرپشن نے ان افرادکو عدالت پر دباؤ ڈالنے کیلئے یہاں بھیجا ہے۔

مزید :

علاقائی -