مقدمہ قتل،مجرم کو عمر قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم

مقدمہ قتل،مجرم کو عمر قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم

  

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ نے قتل کے مقدمہ میں مجرم محسن رضا کو عمر قید اور5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کاحکم سنا دیاہے جبکہ مقدمہ میں شریک مجرم کے والد سمیت 4ملزموں کو بری کردیا مدعی مقدمہ خاتون بی بی کی طرف سے فیصل باجوہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے،تھانہ جنوبی چھاؤنی نے فروری 2018 ء میں مجرم محسن رضا سمیت دیگر کے خلاف مقتول قیصر جنید کے قتل کا مقدمہ درج کررکھاتھا،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ موقع کے گواہوں اور زخمی گواہ نے مجرم محسن رضا کو شناخت کیا،مجرم محسن رضا سے آلہ قتل چھری برآمد ہوئی جس پر مقتول خون کی بھی تصدیق ہوئی ہے جس پر مجرم کو مذکورہ بالاسزاکاحکم سنایاجاتاہے۔

مزید :

علاقائی -