عدالت کا شہریوں سے فراڈ کرنے  والے ملزم کیخلاف کیس کی سماعت  کرتے ہوئے جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم 

  عدالت کا شہریوں سے فراڈ کرنے  والے ملزم کیخلاف کیس کی سماعت  کرتے ہوئے جلد ...

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ٹیوٹا موٹرز کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے والے ملزم جاوید مظفر بٹ کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث بغیر کاروائی کے کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی  گزشتہ روزجیل حکام نے ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کیا،ملزم گوجرانولہ میں ٹیوٹا موٹرز کے نام پر شہریوں سے مبینہ فراڈ کرنے کا الزام ہے،اس کیس کی مزید سماعت 9 فروری کوہوگی۔

مزید :

علاقائی -