نواز شریف کے کزنوں کیخلاف کیس‘ملزمان کی کورونا رپورٹس طلب
لاہور(نامہ نگار)بینکوں سے قرضہ لے کر واپس نہ کرنے کا معاملہ پربینکنگ عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کزنوں کیخلاف کیس میں پانچوں کزنوں کی کورنا وائرس کی رپورٹس 16فروری کوطلب کرلیں دوران سماعت فاضل جج نے قراردیا کہ اگر ملزمان کو کورونا وائرس ہوا ہے تو ثبوت فراہم کریں،کورونا وائرس کی رپورٹس عدالت پیش کی جائیں ورنہ عدالت قانون کے مطابق حکم جاری کرے گی بینکنگ کورٹ کے جج منیر احمد جوئیہ نے مختلف بینکوں کی درخواستوں پر سماعت کی ملزمان میں شفیع،طارق شفیع سمیت 5ملزمان شامل ہیں،عدالت میں بینکوں کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ اتفاق شوگر ملز اور کشمیر ملز کے لئے قرضہ لیا،700ملین روپے قرضہ لیا گیا جو واپس نہیں کیا گیا عدالت سے استدعاہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیاجائے دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ نواز شریف کے پانچویں کزن کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں عدالت سے استدعاہے کہ ان کی حاضری معافی منظورکرلی جائے۔