کم عمرقیدیوں کی بیرکس کو بحالی سنٹرز کا درجہ دیدیا گیا

کم عمرقیدیوں کی بیرکس کو بحالی سنٹرز کا درجہ دیدیا گیا

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)کم عمر  قیدیوں کی بہترتربیت اور رہائی کے بعد معاشرے میں بہتر مقام دلانے کا فیصلہ، کم عمرقیدیوں کی بیرکس کو بحالی سنٹرز کا درجہ دیدیا گیا۔ تعلیم وتربیت پرائیویٹ اداروں سے دلوائی جائے گی تفصیلات کے مطابق لاہور کی کیمپ جیل کے 31 سمیت صوبہ بھر میں 645 کم عمر قیدیوں کی بیرکس کو بحالی مراکز کا درجہ دیدیا گیا ہے  جیل میں آنیوالے کم عمر بچوں کو بحالی مرکز منتقل کیا جائے گا کم عمر قیدیوں کی وارڈز باقی جیل سے مکمل طور پرعلیحدہ ہوگی کوئی بھی قیدی کم عمر بچوں کی بیرک میں کسی بھی کام کیلئے نہیں جائے گا جیل کے غیرمتعلقہ سٹاف کو بھی کم عمر قیدیوں کی بیرک کی رسائی نہیں ہوگی  کم عمر قیدیوں کی تربیت وتعلیم پرائیویٹ اداروں سے کروائی جائے گی رہائی کے بعد بھی بہتر مستقبل کیلئے متعلقہ ادارہ نظر رکھے گا  لاہور کی ڈسٹرکٹ جیل سمیت دیگر جیلوں میں بیرکس کو بحالی مراکز یا شیلٹر ہاوسز کا درجہ دینے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا آئی جی جیل مرزاشاہدسلیم بیگ نے عدالتی احکامات کے بعد تمام سپرنٹنڈنٹس کو فوری عملدرآمد کا حکم دیدیا۔

مزید :

علاقائی -