ریٹائرڈ ڈی ایس پی عظمت حیات کو ایس ڈی پی او کہوٹہ تعینات کردیاگیا

ریٹائرڈ ڈی ایس پی عظمت حیات کو ایس ڈی پی او کہوٹہ تعینات کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)آئی جی آفس کا انوکھا کارنامہ، ریٹائرڈ ڈی ایس پی عظمت حیات کو ایس ڈی پی او کہوٹہ تعینات کردیا تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے جمعرات کو ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے کیلئے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اسی روز ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی عظمت حیات کو ایس ڈی پی او لالہ موسی سے تبدیل کرکے کہوٹہ راولپنڈی تعینات کردیا ذرائع کے مطابق  2روز قبل عظمت حیات کی ریٹائرمنٹ پر ڈی پی اوگجرات کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گجرات کے تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز سمیت ایس پیز نے بھی شرکت کی ریٹائرمنٹ کے باوجودآئی جی افس کے افسران کو ہوش نہ آیا اور ریٹائرڈ ڈی ایس پی عظمت حیات کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے، 4 فروری کو نوٹیفکیشن آئی جی پنجاب کے دستخط کے ساتھ جاری کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -