ہارون آباد:ڈاکوؤں کی فارنگ سے 2افراد جاں بحق، نعشیں کھیتوں سے برآمد

ہارون آباد:ڈاکوؤں کی فارنگ سے 2افراد جاں بحق، نعشیں کھیتوں سے برآمد

  

 ہارون آباد(نامہ نگار) ڈاکوؤں کی مبینہ طو رپر فائرنگ سے دو افراد جا ں بحق، دونوں افراد کی لاشیں کھیتوں سے برآمد، ہارون آبادکے علاقہ تھانہ فقیروالی کے چک 133 سکس آر میں مبینہ طور پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد جا ں بحق ہو گئے۔ دونوں افراد کی لاشیں کھیتوں سے ملی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد طارق اور عرفان بشیر شامل ہیں۔فقیروالی پولیس نے قتل کے شعبے میں مقتول طارق کے بھائی ساجد کو گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا مگر بعد میں رہا کردیا۔ گاؤں والوں نے پولیس اور مقامی انتظامیہ کے روئیے پر احتجاج کیا۔عرفان کی لاش ہسپتال منتقل جبکہ طارق کی لاش ورثاء نے دینے سے انکار کردیا۔ دوسری جانب پولیس مصروف تفتیش ہے۔

دو افراد جاں بحق

مزید :

علاقائی -