ڈاکوؤں کی اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھروں میں لوٹ مار،گاڑیاں،موٹر سائیکلیں چوری    

ڈاکوؤں کی اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھروں میں لوٹ مار،گاڑیاں،موٹر سائیکلیں ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکووں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا ذرائع کے مطا بق گلشن اقبال کے علا قہ میں دانیال  کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر ڈاکوؤں نے 5لاکھ 30ہز ار روپے کی نقدی،موبائل فون اور دیگر سا ما ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے  مانگا منڈی کے علا قہ عمر کی فیملی کو یرغمال بنا کر 3لاکھ 90 ہزار کی نقدی او ر موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکو حماد کی فیملی کو یرغمال بنا کر2 لاکھ 75 ہزار مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات اور موبائل فون لیکر فرار ہو گئے اسلام پورہ کے علاقہ میں ریاض کی فیملی کو یرغمال بنا کر1لا کھ مالیت کی نقد ی او ر موبائل فون،شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں فرقان کی فیملی کو یرغمال بنا کر 2لاکھ 60ہزار روپے ما لیت کے طلائی زیورات،نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ شالیمار کے علاقہ میں عبدالرحمان کے گھر میں اس کی فیملی سے90 ہزار کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے شفیق آباد کے علاقہ میں صغیر سے 45 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون، داتا دربار کے علا قہ میں نوید سے 24 ہزار کی نقدی اور موبائل فون جبکہ مناواں اور سبزاہ زار سے گاڑیاں اور لیاقت آباد اور شیراکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -