بخشی خانہ دوہرا قتل کیس، ملزم  کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  بخشی خانہ دوہرا قتل کیس، ملزم  کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیشن عدالت کے بخشی خانہ میں قید دو ملزم بھائیوں کے قتل کے کیس میں ملوث ملزم عبدالکفیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 فروری تک توسیع کردی مقدمہ میں دو گواہان پر جرح مکمل کی گئی عدالت نے مقدمہ کے دیگر گواہان کو بیانات قلمبند کروانے کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ملزم نے سیشن عدالت کے بخشی خانے میں فائرنگ کرکے دو بھائیوں ریاست اور بلاول کو قتل کر دیا تھاجس پر تھانہ اسلام پورہ پولیس نے اس کیخلاف دہرے قتل کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -