گھر کیخلاف دعویٰ پر اداکارہ میرا کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع 

 گھر کیخلاف دعویٰ پر اداکارہ میرا کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سول کورٹ نے اداکارہ میرا کے گھر کیخلاف دعویٰ پر اداکارہ میرا کو جواب دعویٰ داخل کرنے کا آخری موقع دے دیا عدالت نے قرار دیا کہ دعویٰ پر 17فروری تک ہرصورت عدالت میں جواب داخل کیا جائے سول جج مصباح حسین کی عدالت میں درخواست گزارخاتون تسلیم کوثر نے موقف اختیار کررکھاہے کہ اداکارہ میرا نے ڈیفنس میں گھر دھوکا دہی سے اپنے نام کروایا اداکارہ میرا نے گھر کے کاغذات دھوکے سے اپنے نام کروائے عتیق الرحمان نے تمام پیسے مجھے ادا کئے گھر میرا نے اپنے نام کیسے کروا لیا عدالت سے استدعا ہے کہ اداکارہ کے گھر کے کاغذات کالعدم قرار دیئے جائیں دوران سماعت ادکارہ میرا کے وکیل نے جواب داخل کروانے کیلئے مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ دعویٰ پر جواب تاحال جمع نہ کروانا غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے ،آئندہ سماعت پر ہر صورت دعویٰ پر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔
یادرہے کہ عدالت نے ادکارہ میرا کے ایک کنال گھر کو فروحت کرنے سے متعلق حکم امتناعی بھی جاری کررکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -