34 سالہ شخص نے خود کو سر میں  گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

34 سالہ شخص نے خود کو سر میں  گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)تھانہ لوہاری گیٹ کی حدودمیں ایک سال قبل ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے شخص نے سر میں گولی مار کرزندگی کا خاتمہ کرلیا  پولیس کے مطابق تھانہ لوہاری گیٹ کی حدود میں چونتیس سالہ بلال نے مبینہ خودکشی کرلی متوفی کی ایک سال قبل ہی شادی ہوئی تھی بتایا گیا ہے کہ 34 سالہ بلال نے سر پر گولی مار لی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر  ہسپتال   منتقل کرتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا عمل شروع کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے تمام شواہد بھی اکٹھے کر لئے گئے ہیں بہت جلد معاملے کی تہہ تک پہنچ جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -